چین،آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 26 زخمی

منگل 17 جون 2025 14:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چین کے صوبہ ہونان کی لِنلی کاؤنٹی میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو ہیڈ کوارٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکا گزشتہ صبح لِنلی کاؤنٹی میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :