روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام

منگل 2 ستمبر 2025 14:11

روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لائن کے طیارے کو بلغاریہ میں جی پی ایس سسٹم جام ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو ارسلا وان ڈیر لائن کے طیارے کو جی پی ایس سسٹم جام ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور طیارہ تقریبا 1 گھنٹے تک بلغاریہ کے شہر پلیوڈیو کے ایئرپورٹ پر چکر لگاتا رہا۔

رپورٹ میں یورپی کمیشن کی ترجمان آریانا پوڈیسٹا کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ طیارے کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا جی پی ایس سسٹم جام ہونے کی وجہ سے کرنا پڑا لیکن طیارہ باحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے جی پی ایس سسٹم جام ہونے کے بعد نیویگیشن اور محفوظ لینڈنگ کے لیے الیکٹرانک سسٹم کے بجائے کاغذی نقشے استعمال کیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلغاریہ کے حکام نے یورپی کمیشن کی صدر کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام روس پر لگایا ہے۔واضح رہے کہ جب سے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہوا ہے تب سے یورپی اتحادی روس پر اکثر ہی جی پی ایس جیمنگ کے ذریعے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :