افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ

منگل 2 ستمبر 2025 18:09

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی ہے، زخمیوں کے تعداد 3 ہزار ہے۔زلزلے سے کم از کم پانچ صوبوں میں اموات ہوئی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شام گئے تک ریسکیو اہلکار تباہ شدہ گھروں سے لوگوں کو نکال رہے تھے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر رہے تھے۔مشرقی صوبہ کنڑ میں آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :