جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، تین شدید زخمی

زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے،اسرائیلی فوج

منگل 17 جون 2025 16:48

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی 20 سالہ سارجنٹ تھا، جو گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں فلسطینی علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔اس واقعے سے کچھ دیر قبل بھی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ گولانی بریگیڈ کی انجینیئرنگ بٹالین کا ایک 28 سالہ کیپٹن جنوبی غزہ میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :