Live Updates

373 مویشی پال حضرات کو دو کروڑ 30 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے گئے،لائیو سٹاک سیالکوٹ

منگل 17 جون 2025 20:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعہ مالی سال 2024-2025 کے دوران 373 مویشی پال حضرات کو دو کروڑ 30 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے گئے تاکہ وہ اپنے مویشیوں کیلئے بہتر چارا فراہم کرکے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران سیالکوٹ میں صوبائی حکومت کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90 فیصد بلا سود قرضے مویشی پال حضرات سے وصول ہو چکے ہیں اور جن لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز سے قرضے وصول نہیں ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ پروگرام اگلے مالی سال کے دوران بھی جاری رہے گا اور بجٹ میں اس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گے ہیں اور توقع اگلے مالی سال میں بلا سود قرضے سکیم کیلئے مویشی پال حضرات کی تعداد میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ میں 124 مویشی پال حضرات، پسرور میں 122، ڈسکہ میں 80 اور تحصیل سمبڑیال میں 47 مویشی پال حضرات کو وزیر اعلی لائیو سٹاک کارڈ کے تحت بلا سود قرضے فراہم کئے گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرضے چھ ماہ کی مدت کیلئے فراہم کئے گئے اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے سے پانچ لاکھ 40 ہزار روپے قرضے فی کس فراہم کیے گے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات