آئی ایم ایف کی ہدایات پررائٹ سائزنگ کا عمل تیز

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے ساتھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور جدت کا فیصلہ کرلیا

بدھ 18 جون 2025 14:04

آئی ایم ایف کی ہدایات پررائٹ سائزنگ کا عمل تیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے رائٹ سائزنگ کے عمل کے تحت ملک بھر میں 40 ہزار کے قریب خالی سرکاری اسامیاں مستقل ختم کردی گئی ہیں اور10 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی گئی اور 6 ڈویژنز کو 3 میں ضم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عارضی اور ایڈہاک بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،45 سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کرلیا گیا ہے اور کئی اداروں کی تنظیم نو اور متعدد صوبوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مزید 10 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،8 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے ساتھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور جدت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :