
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
غربت کی شرح 45فیصد تک جا پہنچی, گزشتہ مالی سال میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد 11لاکھ 37ہزار ٹن رہی جس کی مالیت 51کروڑ 10لاکھ ڈالر ہے
محمد علی
ہفتہ 16 اگست 2025
18:15

(جاری ہے)
عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تقریباً 45فیصد آبادی اب غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ نیا معیار فی کس یومیہ 4.20ڈالر مقرر کیا گیا ہے جو پہلے 3.65ڈالر تھا۔
اس نئے معیار نے نچلے درمیانے طبقے میں غربت کی شرح کو 39.8فیصد سے بڑھا کر 44.7فیصد کر دیا ہے۔پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلودنگ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان فاروقی نے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں اضافے کو بڑھتی ہوئی غربت سے منسلک کیا۔ا نہوںنے کہا کہ کم اور متوسط آمدنی والے خاندان بڑی تعداد میں سستی استعمال شدہ اشیا پر انحصار کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ استعمال شدہ کپڑوں پر عائد مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کو کم کیا جائے، جن میں 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، 5فیصد کسٹمز ڈیوٹی، 6فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور تقریباً 5فیصد سیلز ٹیکس شامل ہیں۔استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد زیادہ تر یورپی ممالک، امریکہ، جاپان، کوریا، چین اور کینیڈا سے کی جاتی ہے۔پاکستان میں خصوصی زونز میں قائم برآمد کنندگان 60 سے 70فیصد درآمدات پر قابض ہیں، یہ یونٹس غیر ترتیب شدہ کپڑوں میں سے اعلی معیار کی اشیا الگ کرتے ہیں، جنہیں بعد میں دوبارہ برآمد کیا جاتا ہے، جب کہ صرف 10سے 20فیصد مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔استعمال شدہ کپڑوں پر درآمدی ڈیوٹی 36روپے فی کلوگرام اور جوتوں پر 66روپے فی کلوگرام عائد ہے۔مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے ..
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
یوسف رضا گیلانی کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.