مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے،عامرصدیق

بدھ 18 جون 2025 16:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) مونگ پھلی کی اچھی پیداور کےلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے لہٰذا کاشتکار فصل کےلئے کھادوں کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کےلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عامرصدیق نے کہا کہ مونگ پھلی کے کاشتکار کھادوں کی مقدار کا درست استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پھلی دار فصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضاسے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے دوران اور اگست کے آغاز میں جب فصل پھول نکا ل رہی ہوتی ہے تو 200کلوگرام فی ایکڑ یا 25کلوگرام فی کینال کی شرح سے جپسم ڈالنے سے بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔