جوہری تنصیبات محفوظ ،اچھی حالت میں ہیں سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم

بدھ 18 جون 2025 19:49

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم (اے ای او آئی)کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں محمد اسلامی نے کہا کہ ملک کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ اور اچھی حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے ای او آئی کے عملے اور ملازمین کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مورچوں پر موجود ہیں اور پوری ثابت قدمی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

محمد اسلامی نے کہا کہ فخر اور طاقت ایرانی قوم کی سرشت میں رچی بسی ہے، کیوں کہ انہوں نے کبھی بھی زبردستی کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا۔