ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی

جمعرات 19 جون 2025 14:09

ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا جس میں ان کی زندگی کے نئے باب کا اشارہ دیا گیا ہے۔ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ جانتے ہیں کہ زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت کب ہے۔مداحوں کا خیال ہے کہ شاید ہانیہ عامر نے اپنی زندگی میں کسی نئے سفر کا آغاز کردیا ہے اور ممکن ہے کہ انہیں کوئی نیا ہمسفر مل گیا ہو۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نیا آغاز نیک تمنائیں آپ کے لیی!واضح رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اور کبھی میں کبھی تم میں بھی مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔