پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

جمعرات 19 جون 2025 14:04

پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں شائستہ جبین نے نجی ٹی وی پر حنا نیازی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ نوجوانی میں انہیں فلموں کی آفرز تو ملیں لیکن انہوں نے کبھی فلموں میں کام نہیں کیا کیونکہ وہ رومانوی مناظر نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتیں جس سے ان کا ذاتی تعلق نہ ہو۔ انہوں نے فلمی رومانس کو غیر فطری اور حد سے زیادہ مبالغہ آمیز قرار دیا۔شائستہ جبین نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھیں لیکن والد کا انتقال کم عمری میں ہو گیا اور وہ گھر والوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گئیں۔

(جاری ہے)

وقت گزرتا گیا اور وہ شادی نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میری شادی کے معاملے پر بہت جھگڑے ہوئے ہیں اور میرے آدھے رشتہ دار مجھ سے ملنا چھوڑ گئے کہ شادی کیوں نہیں کررہی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے ارد گرد جھگڑتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو دیکھتی ہیں تو خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔