مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 19 جون 2025 18:12

مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) جے یوآئی (ف) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان جب ایوان میں داخل ہوئے تو انہوں نے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور علی محمد خان سے مصافحہ کیا اوران کے ساتھ گفتگو کی۔ اس دوران وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، خالد مگسی اورنبیل گبول اپنی نشستوں سے اٹھ کرمولانافضل الرحمان کے پاس گئے اوران سے مصافحہ کیا۔