جعفرایکسپریس پر حملہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج

جمعہ 20 جون 2025 17:07

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) جعفر ایکسپریس پر حملہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 3روز قبل جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کا سی ٹی ڈی تھانہ لاڑکانہ میں ریلوے کے پی ڈبلیو آئی کے ملازم سعید احمد کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے ریلوے کے مسافروں کو جانی اور جعفر ایکسپریس کو نشانہ بناکر ریلوے کو مالی نقصان پہنچانے کے لیے بم دھماکہ کیا جس سے ایک فٹ تک پٹڑی اور 200 سلیپر متاثر ہوئے ہیں اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اس سلسلے میں سی ٹی ڈی تھانہ لاڑکانہ کے ایس ایچ او محمد بخش نائچ نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ریلوے ملازم کی مدعیت پر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔