سعودی عرب کاسال 2026کے حج سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 جون 2025 17:08

سعودی عرب کاسال 2026کے حج سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب نے رواں سال کے حج سیزن کی کامیابی اور اگلے حج سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کے نائب امیر اور حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا کہ آپریشنل پلان نے عازمین حج کے لیے مناسک حج کی ادائی میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے حج کی کامیابی میں شراکت دار ہیں۔