ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 23 جون 2025 15:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلہ میں خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ، میونسپل کارپوریشن حکام اور جلوس منتظمین کے ہمراہ ممتاز آباد روٹ کا معائنہ اور سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جلوس روٹس سے ملبہ جات کی صفائی اور پیج ورک فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور روٹس پر لائٹنگ نصب کی جائیں اور تجاویزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جلوس روٹس پر پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی، محرم الحرام پر لاوڈ سپیکر اور ڈبل سواری ایکٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے پیدل چل کر روٹ کی انسپکشن کی اور عزاداروں کے مسائل بھی دریافت کئے۔