میدان گٹ موڑ کے مقام پر ننددیہاڑ حوڑ میں تین بچے ڈوب گئے

پیر 23 جون 2025 17:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) بٹگرام کے علاقے میدان گٹ موڑ کے مقام پر ننددیہاڑ حوڑ میں تین بچے ڈوب گئے، دو کی نعشیں برآمد جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ پیر کو ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق میدان گٹ موڑ کے مقام پر ننددیہاڑ حوڑ میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس اور مقامی رضا کار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ڈوبنے والوں میں 14سالہ آیان اور 16 سالہ حافظ عثمان جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :