محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت

منگل 24 جون 2025 16:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) محکمہ زراعت پسرور نے کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت پسرور شعیب رسول نے دھان کے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کے لئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلنچر زہر گھوڑا گھاس، ڈھڈن، سوانکی اور ڈیلا خاندان کی اہم جڑی بوٹیوں اور چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کو بہترین کنٹرول کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پنیری کی حالت میں 800ملی لیٹر،لاب کی منتقلی کے بعد 400 ملی لیٹرتک سپرے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلنچر کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے2 سے 6 پتوں کی حالت میں سپرے کریں۔