چیمبرعہدیداران کاسعید وٹو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور تسنیم اختر ائیر پورٹ منیجرکے والدکی وفات پر اظہار افسوس

منگل 24 جون 2025 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سعید وٹو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور تسنیم اختر ائیر پورٹ منیجر فیصل آباد کے والد جمیل وٹو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نما ز جنازہ ڈی گراؤنڈ پیپلز کالونی کی خضریٰ مسجد میں ادا کی گئی ،جس میں معززین شہر کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران اور فیصل آباد چیمبر کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا ریحان نسیم بھراڑہ صدر،قیصر شمس گچھا سینئر نائب صدر اور شاہد ممتاز باجوہ نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :