سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمرسپورٹس کیمپس کا آغاز

منگل 24 جون 2025 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمرسپورٹس کیمپس کا آغاز ہوگیا ، پہلے دن تمام 14گیمز میں رجسٹرڈ ہونیوالے بچوں کو وینیوز پر بلا کر اورینٹیشن دی گئی، 900سے زائد بچوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا،تمام گروپس کے اوقات کاربچوں کوبتائے گئے، بچوں میں ٹی شرٹ اور واٹربوتل بھی تقسیم کی جارہی ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تمام وینیوز کا جائزہ لیا ہے ،ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر بچوں کو اورینٹیشن دی، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا کہ آج سے پنجاب کے تمام اضلا ع میں سمر سپورٹس کیمپس شروع ہورہے ہیں، سمر سپورٹس کی کیمپس کی نگرانی میں خود کررہا ہوںسمر سپورٹس کیمپس میں 3300سے زائد بچے شریک ہیں ، لاہور کے سمرسپورٹس کیمپس میں 900سے زائد بچے شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :