ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ صلاحیتوں کی وجہ سے یاد رکھیں،علی رضا

منگل 24 جون 2025 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) فاسٹ بالر علی رضا نے کہا ہے کہ میں ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ میری صلاحیتوں کی وجہ سے مجھے یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوران فاسٹ بالر علی رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مکمل فٹ ہوں مجھے آنکھوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں سب کے سامنے محنت کر رہا ہوں، یہ میرا پہلا کیمپ ہے، اپنی خامیوں پر قابو پا رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں ملک کے لیے بہترین سے بہترین کرنا چاہتا ہوں، ایئن بشپ جیسے کرکٹر اگر تعریف کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :