سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس

سپورٹس کیمپس اور سپورٹس سہولیات کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی و دیگر کی شرکت

منگل 24 جون 2025 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سمر سپورٹس کیمپس اور سپورٹس سہولیات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی ، ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم نے شرکت کی ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس سے سپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا،پنجاب کے تمام ڈویژن میں سمر سپورٹس کیمپس شروع ہونا خوش آئند ہے،سمر سپورٹس کیمپس میں افسران کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کریں ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزیدکہا ہے کہ لاہور میںسپیشل بچوں کیلئے سپورٹس اپرینا تعمیر کیا جائے گا، سیالکوٹ کہوٹہ سمیت کئی شہروں میں سٹیڈیمز کے ساتھ دکانیں تیار ہوگئی ہیں،سٹیڈیمز کے ساتھ دکانوں کی تعمیر سے ڈیپارٹمنٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوگا،46تحصیل سپورٹس افسران کے دفاتر سپورٹس سٹیڈیمز میں شفٹ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :