شورکوٹ،موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے دو نوجوان زخمی

بدھ 25 جون 2025 02:35

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)تحصیل شورکوٹ مچھر چوک کینٹ روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔تیزرفتاری کے باعث اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث سوار زمین پر گر پڑے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو اسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 19 سالہ اکبر ولد اسلم، سکنہ چک 501 شورکوٹ، اور 22 سالہ زوہیب طیب ولد طیب حسین، سکنہ7 گگھ شورکوٹ شامل ہیں۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنا بنی۔

متعلقہ عنوان :