ملتان،کار الٹ جانے سے خاتون جاں بحق، بیٹا اور شوہر زخمی

بدھ 25 جون 2025 10:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ملتان موٹر وے ایم فور پر شیر شاہ انٹر چینج کے قریب کار الٹ جانے سے خاتون جاں بحق اوراس کا بیٹا اور شوہر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریکسیو 1122 کے مطابق بدھ کو علی الصبح شیر شاہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 46 سالہ فوزیہ ریاض جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا 17 سالہ حسیب ریاض اور خاوند 53 سالہ ریاض بلوچ ولد عبدالقادر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد زخمیوں کو اور خاتون کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کیا۔