پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں نمایاں کارکردگی پر کیڈٹ کوثر علی تنولی کو اعزاز سے نوازا گیا

بدھ 25 جون 2025 13:27

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) مانسہرہ پولیس ٹریننگ سکول میں ڈائریکٹر نیاز گل خان کی زیرِ صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و انسٹرکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل لاانسٹرکٹر کیڈٹ کوثر علی تنولی کو غیر معمولی تدریسی خدمات پر تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا، انہیں ڈسٹرکٹ پولیس مانسہرہ کی پہلی لیڈی کیڈٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ڈائریکٹر نیاز گل خان نے کہا کہ ایسی تقریبات پیشہ وارانہ جذبہ اور فرض شناسی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، میرٹ پر مبنی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول نیاز گل خان نے کہا اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی پذیرائی کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ یہ ادارہ جاتی ثقافت، پیشہ ورانہ جذبہ اور فرض شناسی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریننگ سکول میں میرٹ، کارکردگی اور کردار کو ہمیشہ فوقیت دی جائے گی اور ایسے باصلاحیت افسران کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ وہ مزید جذبہ، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ قومی فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :