سیالکوٹ،مویشی پال حضرات کو جانوروں کو موسم برسات میں خشک چارے اور متوازن خوراک کی فراہمی کی ہدایت

جمعرات 26 جون 2025 13:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ نے برسات کے دوران مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانےکے لئے خشک چارے اور متوازن خوراک انمول ونڈے کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے مطابق موسم برسات میں مویشیوں کی خصوصی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ لائیوسٹاک فارمرز کو بعد ازاں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

موسم برسات میں جانوروں کی رہائش کے لئے خشک جگہ کا بندو بست بھی ضروری ہے۔ ترجمان لائیو سٹاک کے مطابق مویشی پال حضرات مویشیوں کو موسمی شدت کے اثرات سے بچانے کے لئے متوازن غذا کااستعمال کر انے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کے سہولت سینٹرز پر ونڈہ،منرل مکسچر اور یوریا مولیسز بلاک رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں اور منرل مکسچر میں تمام ضروری نمکیات علاقائی ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :