پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی

12 سے 25 ایکڑ تک فی ایکڑ 300 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:31

پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اور شرح جاری کرتے ہوئے زرعی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2025ء مقرر کر دی ۔زمین اور آمدنی پر مبنی زرعی انکم ٹیکس کی شرح واضح کر دی گئی، انکم ٹیکس ریٹرن کی نئی شرح یکم جولائی 2025ء سے موثر ہو گی، 12ایکڑ تک زرعی زمین پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

12سے 25ایکڑ تک فی ایکڑ 300روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 25سے 50ایکڑ تک فی ایکڑ 400روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 50ایکڑ سے زائد پر فی ایکڑ پر 500روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔پختہ باغات پر فی ایکڑ 600روپے ٹیکس لاگو ہو گا، غیر سیراب باغات پر 300روپے ٹیکس لاگو ہو گا، سالانہ 4لاکھ روپے تک زرعی آمدنی پرکوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔4سے 8لاکھ تک آمدنی پر 1000روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا، 8سے 12لاکھ روپے تک آمدنی پر 2ہزار روپے فکس ٹیکس وصول ہوگا، 12سے 24لاکھ آمدن پر 12لاکھ سیزائد رقم کا 5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔24سے 48لاکھ آمدن پر 60ہزار کے علاوہ زائد رقم پر 10فیصد ٹیکس عائد، 48لاکھ سے زائد آمدنی پر 3 لاکھ کے علاوہ زائد رقم پر 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :