فیصل آباد میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین میں جھگڑا،2 افراد کو قتل

جمعرات 26 جون 2025 16:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)فیصل آباد میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین میں لڑائی جھگڑے میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ241 ر-ب چنچل سنگھ والا گاؤں میں لڑائی جھگڑے میں مخالفین رانا چاند اور ساتھیوں نے کلہاڑی سے وار کرکے 2 افراد صمد ولد ظہور اور اشتیاق ولد مشتاق احمد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

لڑائی میں 4 افراد عبد الستار ولد محمد علی، ذیشان ولد عبدالغفار، سکینہ زوجہ ظہور احمد اور عثمان ولد عبدالشکور زخمی ہوئے۔ ریسکیو کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور تین شدید زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق رشتے کے تنازع پر عبد الصمد اور رانا چاند میں جھگڑا ہوا، مقتولین ماموں اور بھانجا بتائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :