ملتان،جعلی زرعی ادویات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ،5 ملزم گرفتار

جمعرات 26 جون 2025 19:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ ملتان نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فیکٹری پر چھاپا مار کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ کی سربراہی میں ٹیم نےملتان کے علاقے نادرآباد پھاٹک پر موجود فیکٹری میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں محکمہ زراعت نے جعلی زرعی ادویات سے بھرا ٹرک اور 68272 کلو جعلی زرعی ادویات جن کی مالیت 20 لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کر لی۔

کریک ڈاؤن میں پیک شدہ ادویات، خام مال اور پیکنگ میٹریل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط کی گئی ادویات میں کارٹاب، مونومی ہپپو اور فپرونیل شامل ہیں۔7 زرعی ادویات کے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی نگرانی میں فیکٹری کو سیل کرکے تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :