سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 27 جون 2025 13:20

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف سربیا کے ٹینس کھلاڑی حماد میڈجیدوچ کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 21 سالہ سربین حریف ٹینس کھلاڑی حماد میڈجیدوچ کو 6-3، 1-6 اور 4-6سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میچ میں24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم کا مقابلہ نیدرلینڈز کے 28 سالہ کھلاڑی ٹیلون گریکسپورسے ہوگا۔ \932