جوہرآباد، موٹرسائیکل بریک فیل ہوجانےسےپہاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی، ایک خاتوں جاں بحق ،دو زخمی

جمعہ 27 جون 2025 17:31

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) جوہرآباد نوشہرہ روڈ پر پہاڑی ایریا میں موٹرسائیکل بریک فیل ہوجانےسےپہاڑی کے ساتھ ٹکرا نے کے باعث ایک خاتوں جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موضع جبی کے نواحی ڈیرہ تیلہ کےرہائشی صالح محمد اعوان اسکی بیوی نسیم خاتون،اورشہناززوجہ محمدامیر موٹرسائیکل پرسوارہوکروادی سون جارہےتھے،راستہ پرکٹھوائی کےقریب پہاڑی میں بریک فیل ہونے کی وجہ سےموٹرسائیکل پہاڑی سےجاٹکرایاجس سےتینوں شدیدزخمی ہوگئےجن کوٹی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیاجن میں سےشہنازخاتوں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئی،جبکہ صالح محمداوراسکی بیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔ \378

متعلقہ عنوان :