سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے‘مولانا فضل الرحمن

جمعہ 27 جون 2025 20:56

سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے‘مولانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار ہے۔جے یوآئی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر اور بروقت حکمت عملی بنائی جائے اور انصار الاسلام کے رضاکار فوری طور پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں تعاون کے لئے خود کو پیش کریں۔۔۔۔۔اعجاز خان