امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے،سی سی ڈی کی ٹیمیں دبئی سے طیفی بٹ کو لاہور لانے کیلئے روانہ ہوگئی ہیں جہاں سی سی ڈی نے گزشتہ رات طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیاتھا۔

(جاری ہے)

امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں،عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے،خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔