گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:44

گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے لیے جاری وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وسیم اختر نے وفاقی فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے رکنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ وہ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے اس معاملے پر بات کریں تاکہ منصوبوں کی بحالی ممکن ہو سکے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وسیم اختر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وفاقی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں گے اور صدر و وزیرِ اعظم سے رابطہ کر کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔