اقراء یونیورسٹی ایچ نائن کیمپس میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کامیابی سے اختتام پذیر

جمعہ 27 جون 2025 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) اقراء یونیورسٹی ایچ نائن کیمپس کا پانچ روزہ سپورٹس فیسٹیول 2025 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا جس میں 200 سے زائد طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے جدید سپورٹس ارینا میں منعقدہ یہ فیسٹیول نوجوانوں کی جسمانی اور ہمہ جہت ترقی کا عملی مظہر تھا۔مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو چیمپئن کے اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی محنت، ٹیم ورک اور سپورٹس مین شپ سے سب کے دل جیت لیے۔

والی بال (میل) کے مقابلے میں اقراء یونیورسٹی آئی یو آئی سی نے فتح حاصل کر کے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی جبکہ والی بال (فی میل) میں ٹیم انسا خالد نے کامیابی حاصل کی۔ رگبی کا چیمپئن ٹیم ریڈ جنز کو قرار دیا گیا اور کبڈی میں اقراء کی ٹیم آورا نے میدان مارا۔

(جاری ہے)

فٹ سال (بوائز) کا ٹائٹل بھی اقراء یونیورسٹی آئی یو آئی سی نے جیت لیا۔ بیڈمنٹن (بوائز سنگلز) میں سہیل شہزاد نے فتح حاصل کی جبکہ بیڈمنٹن (گرلز سنگلز) کی چیمپئن عائشہ ملک قرار پائیں۔

بیڈمنٹن (بوائز ڈبلز) میں رضا محمود اور علی نے کامیابی حاصل کی جبکہ بیڈمنٹن (گرلز ڈبلز) کا ٹائٹل آئلہ ملک اور عائشہ نے اپنے نام کیا۔ بیڈمنٹن (مکسڈ ڈبلز) میں رضا محمود اور آئلہ ملک کی جوڑی فاتح رہی۔باسکٹ بال میں بھی جوش و خروش دیکھنے کو ملا جس میں ریپٹرز نے باسکٹ بال (بوائز) چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا جبکہ باسکٹ بال (گرلز) کا ٹائٹل ٹیم لائکنز کو ملا۔

متعلقہ عنوان :