
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:47

(جاری ہے)
دریں اثنا کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈزکے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کاسلسلہ شروع کردیا یہ عمل شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیاگیا،اب اے اور او لیول کے طلبہ اپنی آنسر اسکرپٹ آن لائن دیکھ سکیں گے اور اس کے جائزے کے بعد آنسرکاپی کی اسکروٹنی کافیصلہ کرسکیں گے، جبکہ آنسر اسکرپٹ دکھانے کاعمل مکمل طور پر مفت ہوگا۔
یہ بات کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمی یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں بتائی،ذرائع اے اور او لیول کے طلبہ کو آنسر اسکرپٹ دکھانے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عظمیٰ یوسف کاکہنا تھا کہ کیمبرج سے وابستہ تمام اسکولوں کو ان کے متعلقہ انرولڈ طلبہ کی ہر مضمون کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دیدی گئی ہے، اب جو طالب علم اپنی کاپی دیکھنا چاہے وہ اپنے اسکول آکر آنسر اسکرپٹ دیکھ سکتا ہے یہ عمل بالکل مفت ہوگا۔کیمبرج اسکولوں سے اس کے کسی بھی قسم کے چارجز نہیں لے گا، آنسر شیٹ دیکھنے کے بعد اگر طالب علم سمجھتا ہے تو وہ اسکروٹنی کیلیے درخواست دے سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اے اور او لیول کی سطح پر دنیا بھر میں کیمبرج کے سب سے زیادہ طلبہ پاکستان میں انرولڈ ہیں، یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انرولڈ طلبا امریکا میں ہیں جبکہ چین، بھارت اور دبئی اس کے بعد ہیں،انھوں نے نصاب میں غیر ضروری یا اضافی مواد پر بات کرتے ہوئے کہاکہ طلبا پر بوجھ ہے، کیمبرج کے نصاب کا مواد concise ہے جس سے طلبہ وہی پڑھتے ہیں جو ضروری ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ای او بی آئی ، مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی ، افرادی قوت کی شدید قلت
-
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
-
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
-
تعلیمی بورڈ کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر2025ء سے ہوگا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ
-
پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
-
پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوگئے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.