تعلیمی بورڈ کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر2025ء سے ہوگا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ

بدھ 24 ستمبر 2025 22:01

تعلیمی بورڈ کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر2025ء ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے کہا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان 2025ء کا آغاز 29 اکتوبر2025ء سے ہوگا۔ جس کے لیے آن لائن داخلہ فارمز کی ہارڈ کاپی مع جمع شد و فیس بذریعہ آن لائن بینک چالان دفتر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد میں وصول ہونے کے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تاریخ30 ستمبر 2025ء تک ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر 2025ء تک وصول کئے جائیں گے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2025ء تک ہوگی۔ اس کے علاوہ تین گنا فیس بمعہ 500 روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2025ء تک فارم وصول کئے جائیں گے۔ سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے کہا کہ 20 اکتوبر2025ء کے بعد کوئی واخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا جس کی تمام تر ذُمہ داری اُمیدواران پر ہوگی۔