
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 60اعشاریہ 86فیصد ،گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 63.10فیصد رہا فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 73.71فیصد ،بہاولپور میں 63.53فیصد رہا،بورڈ حکام کی تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
جمعرات 18 ستمبر 2025 18:08

(جاری ہے)
رواں سال بھی طلبا و طالبات نے بھرپور محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کئے، نجی کالجز نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کر دی اور کل 14 پوزیشنز حاصل کر کے میدان مار لیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو فرسٹ اینول امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ، چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی کے مطابق رواں سال امتحان میں 1لاکھ 35ہزار 810طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 85ہزار 702امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 63.10فیصد رہا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 73.71فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔فیصل آباد بورڈ کے مطابق 1لاکھ 4ہزار 9امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 76ہزار 661 امیدوار کامیاب قرار پائے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے بھی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 55ہزار 727طلبا و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 35ہزار 404امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 63.53فیصد رہا۔بورڈ حکام نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی طلبہ، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو جلد بورڈ کی جانب سے تعریفی اسناد اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.