سی ایم جی نکی دستاویزی فلم ’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس‘‘اٹلی میں ریلیز

جمعہ 27 جون 2025 22:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)چائنا میڈیا گروپ کی چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحتی فروغ کے ادارے کے باہمی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم ’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس‘‘اٹلی کے شہر فلورنس میں نشر کی گئی۔

(جاری ہے)

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر ن کے ننائب سربراہ ناور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحت کے وزیر ماراس نے نشریات کا آغاز کیا، اور مشترکہ پروڈکشن، ثقافتی اور سیاحتی تشہیر، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ماراس نے شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ ٹسکانی کا علاقہ ثقافتی لحاظ سے نشا? ثانیہ کی جائے پیدائش ہے، جہاں فن، تعمیراتی خزانے اور سیاحتی وسائل کی بھرمار ہے۔ امید ہے نکہ اس ندستاویزی فلم کی نشریات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نچائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ثقافت، فلم و ٹیلی ویڑن، سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، تاکہ دونوں ممالک کے ناظرین کو چینی اور اطالوی ثقافتوں کے سنگم کی خوبصورتی نسے لطف اندوز ہونے کا نایک موقع فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :