خیبر پختونخوا حکومت نے سابق کمشنر ہزارہ ڈویژن ظہیرالاسلام کو چیئرمین فاٹا ٹربیونل خیبر پختونخوا تعینات کر دیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سینئر بیوروکریٹ اور سابق کمشنر ہزارہ ڈویژن ظہیرالاسلام کو چیئرمین فاٹا ٹریبیونل خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اس اہم اور باوقار تعیناتی پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈاپور نے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ضلعی افسران نے اس موقع پر ظہیر الاسلام کی انتظامی خدمات، پیشہ وارانہ تجربہ اور عوامی فلاح کیلئے کی گئی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :