ایس پی راول کا نیو ٹاؤن سرکل کے علاقہ حیدری چوک میں امام بارگاہ کا دورہ

ڈیوٹی چیکنگ،محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا نیو ٹاؤن سرکل کے علاقہ حیدری چوک میں امام بارگاہ کا دورہ اور ڈیوٹی چیکنگ،محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت دیں، تفصیلات کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے نیو ٹاؤن سرکل کے علاقہ حیدری چوک میں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔