ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈی پی او کے ہمراہ تلہ گنگ کا دورہ، محرم الحرام کے سلسلے میں اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ سارہ حیات نے ڈی پی او لیفٹیننٹ(ر) احمد محی الدین کے ہمراہ تلہ گنگ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے معززین ، انتظامیہ و پولیس اور میونسپل انتظامیہ سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال ، بین المسالک ہم آہنگی ، محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈی پی او لیفٹینٹ (ر) احمد محی الدین نے کہا کہ امن وآشتی اور رواداری وبھائی چارہ کا پیغام عام کرنے میں امن کمیٹی کے عمائدین کا کردار و تعاون کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و اخوت اور صبر وتحمل کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے جس کی تکمیل کے لئے ضلعی انتظامیہ و پولیس ہر مکتب فکر کے ذی شعور شہریوں کے تعاون کی خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس علمائے کرام کی طرف سے فروغِ امن و رواداری کے ضمن میں کردار و تعاون کی معترف ہے۔ امن کمیٹی کے عمائدین اور معززین کہا کہ امن کو مستحکم رکھنے کے لئے مفید تجاویز دیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن کا پیغام عام کرنے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھرپور تعاون کی روایت برقرار رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے شرکائے اجلاس کی طرف سے مفید تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے عظیم تر مفاد میں ان کی امن دوست تجاویز کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے آٹھ محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی، لا اینڈ آرڈر کنٹرول اور دیگر انتظامی امور کے جائزہ کے لئے روٹ کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی سیکیورٹی اور میونسپل سروسز سمیت انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس کے تعاون سے وضع کردہ محرم الحرام کی سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس پلان پر امن کمیٹی کے معزز اراکین اور جلوس و مجالس کے منتظمین کی معاونت سے احسن عملدرآمد برقرار رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :