واہ کینٹ پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 29 جون 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) واہ کینٹ پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 390 روپے، 3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے میں مصروف ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ زیر حراست افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ قمار بازی معاشرے میں بگاڑ اور دیگر برائیوں کی بنیاد ہے، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :