خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں ، ایران

پیر 30 جون 2025 08:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اور اس کے ذریعے خلیجی خطے میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی بنیادی حکمت عملی ہے اور ان کی حکومت اس پالیسی کو آگے بڑھانے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی اور تمام پڑوسیوں خاص طور پر خلیجی ممالک کے ساتھ جامع تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کی تھی۔