ایران کے شہر تبریز میں آئل ریفائنری میں موجود نائیٹروجن ٹینک پھٹ گیا

پیر 30 جون 2025 12:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں اتوار کے روز اس وقت آئل ریفائنری کے علاقے میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا جب ایک نائٹروجن گیس سے بھرا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم۔کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ریفائنری کا کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔