کالی زیری کی کاشت یکم جولائی سے 15 اگست تک کی جاسکتی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

پیر 30 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ دائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسن بھٹی نے کہا ہے کہ کالی زیری کی کاشت یکم جولائی سے 15 اگست تک کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو قومی خبررساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کالی زیری کی کاشت جولائی سے شروع کردیں،کالی زیری کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں اورکالی زیری کا بیج پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہیانہوں نے کہا کہ کالی زیری کی کاشت جولائی کے آغاز پر شروع کر کے وسط اگست تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سے12ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دیں، کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے3کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور فوراً آبپاشی کردیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور محکمہ زراعت کے فری ٹول نمبر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :