ریسکیو 1122 فوری طور پر لوگوں کی پریشانی دور کرنے کیلئے دستیاب ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

پیر 30 جون 2025 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 فوری طور پر لوگوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے دستیاب ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروسز 1122 ہیڈآفس کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ اُن کے دفتر میں ایک بڑی چھپکلی (Lizard) جس کو ہم اپنے علاقائی زبان میں (گو) کہتے ہیں آگئی جس کی وجہ سے دفتر کا سارا سٹاف پریشان ہو گیا ہے لہذا فوری کارروائی کی جائے۔

ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریسکیو سروس 1122 نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو ٹیلی فون ایکسچینج میں بھیجا جنہوں نے ریسکیو آپریشن کے بعد اس بڑی چھپکلی (Lizard) کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔ ریسکیو سروس کے اس کام کو ٹیلی فون ایکسچینج کے تمام عملہ نے سراہا ۔

متعلقہ عنوان :