ہری پور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی نگران کمیٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 30 جون 2025 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کی سربراہی میں ضلعی نگران کمیٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس ہری پور قمر ضیاء کی سربراہی میں پیر کو ضلعی نگران کمیٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے جیل کے مختلف حصوں منشیات سے بحالی سنٹر،بچوں کی بیرکس،کک ہاؤس و ہسپتال سمیت مختلف حصوں کا دورہ کر کے قیدیوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اختر حسین شاہ نے کمیٹی ممبران کو قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر حبیب اللہ خان،نمائندہ ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر صفدر زمان،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمّد ہارون،ڈسڑکٹ خطیب قاری عبدالماجد قمر،وکلاء اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کمیٹی ممبران کی جانب قیدیوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :