
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
یو این
منگل 1 جولائی 2025
02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے بروقت اور موثر اقدامات کرے۔
انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک سے سوال کیا کہ آیا لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ دینے کے لیے حسب ضرورت اقدامات کیے گئے ہیں۔
ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کیا ایسے اقدامات اور فیصلے لیے جا رہے ہیں جن کی بدولت لوگوں کو موسمیاتی ابتری سے تحفظ مل سکے، ان کے مستقبل کی حفاظت ہو سکے اور قدرتی وسائل کو اس انداز میں استعمال کیا جائے کہ اس سے حقوق اور ماحول کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے سوالات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس مقصد کے لیے جو کچھ رہی ہے وہ کافی نہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے جہاں انسانی حقوق کو سنگین خطرات لاحق ہیں وہیں یہ ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔
مساوی اور پائیدار تبدیلی
وولکر ترک نے کہا کہ دنیا کو اس مسئلے پر قابو پانے کی غرض سے ماحول کے لیے تباہ کن سرگرمیوں کو منصفانہ انداز میں ماحول دوست اقدامات سے تبدیل کرنا ہو گا۔
انسان کو ایسا لائحہ عمل درکار ہے جو یہ بتائے کہ معاشروں، معیشتوں اور سیاست کو مساوی اور پائیدار انداز میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ معدنی ایندھن کے استعمال سمیت ماحول کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کو ترک کرکے ماحول دوست اقدامات کی جانب مراجعت ایسے انداز میں ہونی چاہیے کہ کوئی فرد پیچھے نہ رہے۔
اگر لوگوں کی زندگی، صحت، روزگار اور مستقبل کے مواقع کو تحفظ نہیں دیا جائے گا تو یہ تبدیلی پہلے سے موجود نااںصافی اور عدم مساوات کو مزید بڑھا دے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.