کسان کارڈ ہولڈر کا شتکار جلداز جلد ریکوری جمع کروائیں،محکمہ زراعت سیالکوٹ

منگل 1 جولائی 2025 11:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ کسان کارڈ ہولڈر کا شتکار جلداز جلد ریکوری جمع کروائیں۔یہ بات انہوں نےسیالکوٹ کے دیہاتوں ڈھلم غازی،رحمت آباداور پڑھاتانوالی میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کا شتکارکسان کارڈا کاؤنٹ ہولڈر جلد ازجلد اپنی ریکوری بنک آف پنجاب میں جمع کروائیں تاکہ ان کے اکاؤنٹ میں حکومت پنجاب کی جانب اب ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی بجائے تین لاکھ روپے فی ایکڑ اپ لوڈ کئے جاسکیں ،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے امدادی رقم بھی کسان کارڈ میں ہی اپ لوڈ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب کاشتکار کسان کا رڈ میں موجود رقم کا 30 فی صد کیش بذریعہ اے ٹی ایم جبکہ مزید تیس فیصد حکومت پنجاب کی جانب سے نامزد پی ایس او پٹرول پمپس سے ڈیزل کی خریداری کر سکیں گے ۔اس کے علاوہ کاشتکار کسان کارڈ میں بقیہ رقم سے بیج اور کھا د خرید سکیں گے۔