محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام موبائل ویٹرنری کیمپ کا کامیاب انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 16:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام بجوات کے علاقوں موضع کھوجے چک اور چک سانتھل میں موبائل ویٹرنری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر احمد نے کی، اس کیمپ کا مقصد مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانا، بیمار جانوروں کا علاج، اور مالکان کو جانوروں کی دیکھ بھال کے جدید اور موثر طریقے سکھانا تھا۔

اس دوران جانوروں کی مکمل تشخیص کی گئی اور بیماریوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔مالکان کو آگاہی اور مفت سہولیات فراہم کی گئیں کیمپ میں مویشیوں کے مالکان کو جانوروں کی خوراک، دیکھ بھال، اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

مالکان کو جدید طریقوں سے مویشیوں کی صحت اور افزائش کو بہتر بنانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔

جانوروں کے علاج کے ساتھ ساتھ ضروری دوائیاں اور ویکسینیشن مفت فراہم کی گئیں تاکہ بیمار جانوروں کی صحت بحال کی جا سکے اور مویشیوں کو مستقبل میں بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ علاقے کے مالداروں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ویٹرنری کیمپ نہ صرف مویشیوں کی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ علاقے کی معیشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔یہ کیمپ نہ صرف جانوروں کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ مالکان کو مویشیوں کی دیکھ بھال کے بارے میں عملی معلومات فراہم کیں۔ اس سے علاقے میں مویشی پال حضرات کی زندگیوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :